دادو:جمہوریت کے علاوہ کوئی نظام قبول نہیں، عمران خان

ویب ڈیسک  پير 24 دسمبر 2012
کراچی سےبلوچستان تک پورے ملک میں دہشتگردی ہورہی ہے، عمران خان فوٹو: فائل

کراچی سےبلوچستان تک پورے ملک میں دہشتگردی ہورہی ہے، عمران خان فوٹو: فائل

دادو: عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن سے ملک میں تبدیلی آئے گی ہمیں جمہوریت کے علاوہ کوئی نظام قبول نہيں، اب سب کی وکٹیں گرنے والی ہیں۔ 

دادو کے قریب جلسہ عام سے خطاب کے بعد ایکسپریس نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے کراچی سےبلوچستان تک پورے ملک میں دہشتگردی ہورہی ہے تحریک انصاف جانتی ہے کہ دہشتگردی کیسے ختم ہوگی۔

عمران خان نےکہا کہ طاہرالقادری نے بالکل ٹھیک باتیں کی ہيں اب انتخابات ميں تاخیر نہیں ہونی چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ دہرے بلدیاتی نظام سے سندھ تقسیم ہورہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔