کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے

ویب ڈیسک  پير 24 دسمبر 2012
مچھرکالونی کے علاقے میں فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے فوٹو: فائل

مچھرکالونی کے علاقے میں فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے فوٹو: فائل

کراچی: شہرمیں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو بھائیوں سمیت 8 افراد جاں بحق اورایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ناظم آباد میں انکوائری آفس کے قریب جنرل اسٹورپر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، مرنے والوں کی شناخت قمرحسین، رضا حسین اور طیب حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری طرف مچھرکالونی کے علاقے میں فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت ندیم خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔

سہراب گوٹھ میں سپرہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب کار پر فائرنگ سے زوہیب نامی نوجوان دم توڑ گیا، جبکہ ایوب گوٹھ میں فائرنگ سے عبدالستار نامی شہری جاں بحق اور پولیس اہلکار رفیق زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔