سلمان خان کی دبنگ ٹو نے صرف 3 دن میں 59 کروڑ کا بزنس کرلیا

ویب ڈیسک  پير 24 دسمبر 2012
 سنیما مالکان کے مطابق  فلم کے اس ہفتے کے تمام شوز مکمل طور پر بک ہیں۔ فوٹو: پبلسیٹی

سنیما مالکان کے مطابق فلم کے اس ہفتے کے تمام شوز مکمل طور پر بک ہیں۔ فوٹو: پبلسیٹی

ممبئی: سلو میاں کی ’’دبنگ ٹو‘‘ آتے ہی  با کس پرچھا گئی اوراپنی ریلیز کے صرف 3 دنوں میں ہی 59 کروڑروپے کا بزنس کر لیا۔  

دبنگ ٹو کی ریلیز سے قبل سلمان خان کی ہی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کا بزنس تمام فلموں پر بھاری تھا، فلم نے صرف تین دنوں میں 56 کروڑروپے  کی کمائی کی  اوریوں دبنگ ٹو کی شاندار کامیابی سے سلمان خان نے اپنا ہی کمائی کا ریکاڑڈ توڑ ڈالا۔  سنیما مالکان کے مطابق  فلم کے اس ہفتے کے تمام شوز مکمل طور پر بک ہیں۔ دبنگ ٹو میں چلبل پانڈے کے کردار میں سلمان خان کی چلبل اداکاری اور سوناکشی کی دلکش اداؤں کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب دبنگ ٹو نے پاکستانی سینماؤں میں بھی ریکارڈ بزنس کیا اوراپنی ریلیز کے پہلے ہی دن ایک کروڑ17 لاکھ کا بزنس کرکے   “جب تک ہے جان” اور “تلاش” کو  پیچھے چھوڑ دیا ۔

واضح رہے کہ 50 کروڑروپے کے بجٹ سے بنی اس فلم کو بھارت کے 3 ہزار سنیماؤں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔