پاک بھارت سیریز؛ وہی ٹیم جیتے گی جو بہتر کھیل پیش کرے گی،دھونی

ویب ڈیسک  پير 24 دسمبر 2012
 پاک بھارت سیریزسے شائقین کرکٹ کو بہترکرکٹ دیکھنے کو ملے گی، مہندرا سنگھ دھونی،فوٹو:فائل

پاک بھارت سیریزسے شائقین کرکٹ کو بہترکرکٹ دیکھنے کو ملے گی، مہندرا سنگھ دھونی،فوٹو:فائل

بنگلور: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سننگھ دھونی نے کہا ہے کہ پاکستان سخت حریف ہے، وہی ٹیم جیتے گی جو بہتر کھیل پیش کرے گی۔

بنگلور میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز بہت اہم ہے، کوشش کریں گے کہ مخالف ٹیم کو میچ کی ابتدا سے ہی پریشر میں رکھیں، انہوں نے کہا کہ میدان میں بھی ہلکی پھلکی نوک جھونک ہوتی رہتی ہے اور کھلاڑی بھی جذبات کا بھرپور اظہار کرتے ہیں۔

مہندراسنگھ دھونی نے کہا کہ دونوں ٹیمیں متوازن ہیں اور زبردست مقابلے سے شائقین بھرپورلطف اٹھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔