- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
متحدہ کی پٹیشن کے باوجودکراچی میں نئی حلقہ بندیوں پرکام جاری رکھیں گے،چیف الیکشن کمشنر
اسلام آ باد: چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کے باوجود الیکشن کمیشن اپنا کام جاری رکھے گا۔
جسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن اپنا کام جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں پر عدالت نے کسی قسم کا حکم امتناع جاری نہیں کیا لہذٰہ الیکشن کمیشن گھرگھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کا عمل جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فارق ستار نے اپنے وکیل کے ہمراہ دو آئینی درخواستیں داخل کی ہیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں سے قبل خانہ شماری ضروری ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اس کیس کی فوری سماعت کرتے ہوئے حلقہ بندیوں کے خلاف کارروائی پر حکم امتناعی جاری کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔