بدین کے 5دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی کا افتتاح

ایکسپریس نیوز ڈیسک  منگل 25 دسمبر 2012
غریبوں کو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام اور ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ اورنصب العین سمجھتی ہے۔ فوٹو: فائل

غریبوں کو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام اور ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ اورنصب العین سمجھتی ہے۔ فوٹو: فائل

بدین: تحصیل رکن قومی اسمبلی غلام علی نظامانی نے ٹنڈو باگو بدین میں5گائوں کو بجلی کی فراہمی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ ے گی،غریبوں کو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام اور ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کو اپنا فریضہ اورنصب العین سمجھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی اپنے 5سالہ حکومت کا دورانیہ مکمل کر رہی ہے۔

4

آئندہ بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہ ایک کروڑ کی لاگت سے گائوں سعید فان جبروار، غلام حسین ہیتھو، فان جبرار،محمد علی ہالیپوتو اور پیر بخش خاصخیلی میں بجلی کی فراہمی کا افتتاح کیا جا چکا ہے اور ان گائوں کے ہزاروں افراد اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا جاتا تو بھی وہ آزاد کارکن کی حیثیت سے خدمت کرتے رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔