- کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں کار پر فائرنگ سے دکاندار جاں بحق
- صفائی و اسپرے نہ ہونے سے مچھروں کی بہتات، ملیریا، ڈنگی و چکن گونیا کے مریض بڑھ گئے
- حکومت چینی انجینئرز کو سیکیورٹی دینے میں ناکام،شہباز رانا
- حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی اجازت دیدی
- 7 ارب ڈالرکیلیےIMFکی 40کڑوی شرائط پر سر تسلیم خم
- ایران کے پیٹرولیم کے شعبے پر امریکی پابندیوں میں توسیع
- محکموں میں نوکریوں کیلئے اسپورٹس کوٹے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ
- وزیراعظم کا ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ
- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی
- ایس سی او اجلاس، شرپسندعناصرکوکسی قسم کارخنہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے، عطااللہ تارڑ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- لاڑکانہ؛ کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ناکامی کا شکار، قتل واغوا کی وارداتیں عروج پر
- لاہور؛ جواری نے پیسے نہ دینے پر نابینا بھائی کو قتل کردیا
- پیپلزپارٹی سندھ کے میڈیکل ونگ کے عہدوں کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب
- کراچی: بارش کے سبب ٹریفک حادثات میں متعدد زخمی
- چیف جسٹس اعلان کریں کہ آئینی ترمیم آنے یا نہ آنے پر وہ ریٹائر ہوجائیں گے، حافظ نعیم
- کراچی؛ بارش کے باعث شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات
- مجوزہ آئینی ترمیم آئین پر حملہ ہے، اپوزیشن مسترد کردے، حافظ نعیم الرحمٰن
- علی محمد خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ڈی چوک کی احتجاجی کال کی مخالفت کردی
- ن لیگ کے مسودے میں وفاقی آئینی عدالت ہے جبکہ پی پی صوبوں میں بھی چاہتی ہے، بلاول بھٹو
بجلی گیس کی بندش، اپٹما نے ملک بھر میں ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دیدی
لاہور / کراچی: صوبہ پنجاب میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی کی فراہمی غیرمعینہ مدت کیلیے بند کردی گئی۔ جس پر اپٹما پنجاب نے ملک بھر میں ٹیکسٹائل فیکٹریوں کی بندش اور تمام ملازمین کو فارغ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بندش کے لیے چیئرمین اپٹما سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق پیر کو پنجاب میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی کی سپلائی غیرمعینہ مدت کیلیے بند کردی گئی جس پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے مستقبل کے اقدامات کافیصلہ کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا۔ خبرایجنسیوں کے مطابق اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپٹما پنجاب کے چیئرمین شہزاد علی اور سابق چیئرمین گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس اور بجلی دونوں سے محروم کردیا گیا ہے، اگر 28 دسمبر تک گیس اور بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی گئی تو ہزاروں ٹیکسٹائل ورکرز کو فارغ کرنے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں بچے گا اور اس کی تمام تر ذمے داری حکومت پر عائد ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پنجاب میں صنعتوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ اپٹما حکام کے مطابق حکومت صنعتوں کو بجلی کی فراہمی روک کر صرف 1700 میگاواٹ بجلی بچانا چاہتی ہے مگر اسے اس بات کا کوئی احساس نہیں کہ اس اقدام کے نتیجے میں ملک کو برآمدات کی مد میں ماہانہ 1 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کا نقصان ہوگا۔ شہزاد علی خان نے موجودہ صورتحال کی ذمے داری وزارت پانی وبجلی پرعائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری پھیل سکتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اپٹما کے چیئرمین سے ملک بھر میں انڈسٹری کو بند کرنے کے لیے اجازت مانگ لی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔