سامعہ شاہد کو غیرت کے نام پر سفاکانہ طریقے سے قتل کیا گیا، رپورٹ

ایکسپریس ڈیسک  اتوار 18 دسمبر 2016
والد، شوہر کو شامل تفتیش کیا ہے لیکن ابھی تک قتل کی اصل وجوہ اور قاتلوں کا علم نہیں ہوسکا۔ فوٹو: فائل

والد، شوہر کو شامل تفتیش کیا ہے لیکن ابھی تک قتل کی اصل وجوہ اور قاتلوں کا علم نہیں ہوسکا۔ فوٹو: فائل

لاہور / اسلام آباد: برطانوی شہریت کی حامل پاکستانی لڑکی سامعہ شاہد کے قتل کا معمہ تاحال حل نہیں کیا جاسکا۔

ہفتے کو بعض ٹی وی چینلوں کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سامعہ شاہد کو غیرت کے نام پر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا گیا اور اس سفاکانہ کارروائی میں اس کے قریبی رشتے دار بھی ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سامعہ شاہد کی تشدد زدہ لاش ملی تھی جس پر پولیس نے مقتولہ کے والد، شوہر کو شامل تفتیش کیا ہے لیکن ابھی تک قتل کی اصل وجوہ اور قاتلوں کا علم نہیں ہوسکا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔