قتل کے 2 ملزمان سمیت 37 گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 25 دسمبر 2012
صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان صدام خان اور حاجی فتح کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف،2 میگزین اور40گولیاں برآمد کر لی. فوٹو: فائل

صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان صدام خان اور حاجی فتح کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف،2 میگزین اور40گولیاں برآمد کر لی. فوٹو: فائل

کراچی: پو لیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے قتل میں ملوث2 ملزمان سمیت37 ملزمان کو گرفتار کر کے10 کلو وزنی بم، جدید اسلحہ اور منیشات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سائوتھ آصف اعجاز شیخ کی ہدایت پر صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان صدام خان اور حاجی فتح کو گرفتار کر کے 2 کلاشنکوف،2 میگزین اور40گولیاں برآمد کر لی،کلاکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ افراد سے حاصل کردہ معلومات پر چھاپے کے دوران ملزمان کے اڈے سے10کلو وزنی بم برآمد کر لیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے، دوسری کارروائی میںکلاکوٹ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں مفرور ملزم منظور عرف دادا کو بھی گرفتار کر لیا، ادھر آرام باغ اورگزری پولیس نے ڈکیتوں واسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔