قائداعظم کے فرمودات پر عمل کررہے ہیں ،مسلم لیگ(ق)

اسٹاف رپورٹر  منگل 25 دسمبر 2012
کامیاب ہوکر ایک بار پھراسمبلیوں میں بڑی تعداد میں موجود ہوں گے،حلیم عادل شیخ فوٹو : اے پی پی/ فائل

کامیاب ہوکر ایک بار پھراسمبلیوں میں بڑی تعداد میں موجود ہوں گے،حلیم عادل شیخ فوٹو : اے پی پی/ فائل

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سینئر نائب صدر علیم عادل شیخ اور مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری جماعت بابائے قوم قائداعظم کے فرمودات کو آگے لیکر بڑھ رہی ہے ۔

ملک میں کوئی اقلیت نہیں،سب پاکستانی ہیںجس طرح ملالہ کی زندگی ہمیں عزیز ہے اسی طرح زیادتی کا شکار ہونے والی وجنتی میگھواڑکی عزت ونفس اور زندگی بھی عزیز ہے، قائداعظم نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری اور برابری کا درس دیا ہے ، انھوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کی تاریخ کا سب سے کامیاب وزیر اعلیٰ مانا جاتا ہے ، اس پانچ سالہ دور میں مسلم لیگ کی وزارتوںکی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اسی کو بنیاد بناکر ہم عوام کے سامنے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمہوریت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

6

انھوں نے ہمیشہ نظریات اور قومی مفادات کی سیاست کی ، انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ملک دشمنوں کے خلاف مل کرجہاد کرنا ہوگا ، تمام تر خدشات اور قیاس آرائیوں کے باوجود ہمارے نمائندے عوامی طاقت کے بل بوتے پر کامیاب ہوکر ایک بار پھر اسمبلیوں میں بڑی تعداد میں موجود ہوں گی ، بحیثیت قوم معاشرے میں ہمیں تحمل اور بردباری کو فروغ دینا ہوگا، انھوں نے کہا کہ 25دسمبر کا دن مسلم لیگ کے بانی کا دن ہے اور ہم سب ان کے سپاہی ہیں ، حکومت سے سیاسی اتحاد باہمی اعتمادکا نتیجہ ہے جسے ٹھیس لگنے سے بچانا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔