امریکا ایرانی باشندے کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کرائے، ایران

آن لائن  منگل 25 دسمبر 2012
 ایرانی باشندے امریکا کے دورے سے گریز کریں، سفر ضروری  ہو تو احتیاط کی جائے، انتباہ جاری. فوٹو: فائل

ایرانی باشندے امریکا کے دورے سے گریز کریں، سفر ضروری ہو تو احتیاط کی جائے، انتباہ جاری. فوٹو: فائل

تہران: ایران نے اپنے شہریوں کوخبردارکیا ہے کہ وہ روایتی حریف امریکا کے دورے سے باز رہیں یہ انتباہ ایک ایرانی شہری کے مبینہ طور پرامریکی کسٹم حکام کے تشدد سے ہلاکت کے بعد جاری کیاگیا ہے۔

جس میں وزارت خارجہ کے ترجمان امین مہمان پرست نے کہا ہے کہ ایرانی شہری غیرضروری طورپر امریکا کے سفر سے گریز کریں اورضروری ہو تو سفرکے دوران زیادہ سے زیادہ محتاط رہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکا ایرانی مسافروں کے لیے انتہائی خطرناک منزل ہے جہاں امریکا میں ایران کے خلاف جذبات پائے جاتے ہیں۔

2

وہاں ایرانیوں کو ہدف بھی بنایاجاتاہے۔ ایران نے اپنے شہری کی تشدد سے ہلاکت کی مکمل تحقیقات کامطالبہ کیاہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی شہری سے5 گھنٹے تک غیرمعمولی اورغیرانسانی تفتیش کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔