یمن میں امریکی ڈرون طیارے کا حملہ،القاعدہ کے 2ارکان ہلاک

اے ایف پی  منگل 25 دسمبر 2012
یمن میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے کے باعث القاعدہ کے 2ارکان ہلاک ہو گئے۔  فوٹو: رائٹرز/ فائل

یمن میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے کے باعث القاعدہ کے 2ارکان ہلاک ہو گئے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

صنعاء: یمن کے وسطی صوبے بیدا میں ایک امریکی ڈرون طیارے کے حملہ میں 2 القاعدہ ارکان ہلاک ہوگئے۔

جن میں ایک کا تعلق اردن سے تھا جبکہ دوسراعبداللہ حسین الوائل بتایاگیاہے جودوسال قبل جیل سے فرارہوگیاتھا۔ حکام کے مطابق ڈرون طیارے نے ان کی گاڑی کودارالحکومت سے تقریباً170 کلومیٹردورنشانہ بنایا۔قبائلی ذرائع کے مطابق اس حملے میں تین دیگرالقاعدہ ارکان زخمی بھی ہوئے ہیں۔القاعدہ نے اسی علاقے میں واقع ایک شہررضامیںاسلامی ریاست قائم کرنے کا اعلان کیاتھا لیکن قبائلیوں نے انہیں وہاں سے بھگا دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔