کابل: خاتون افغان اہلکار کی فائرنگ سے امریکی مشیر ہلاک، حملوں میں 3اتحادی11طالبان مارے گئے

خبر ایجنسیاں  منگل 25 دسمبر 2012
افغان پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر نیٹو کے افسر کے قتل کے بعد سیکیورٹی اہلکار پہرہ دے رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

افغان پولیس ہیڈ کوارٹرز کے باہر نیٹو کے افسر کے قتل کے بعد سیکیورٹی اہلکار پہرہ دے رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

کابل: افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 3 اتحادی فوجی اور11طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔

کابل پولیس ہیڈکوارٹرز میں افغان خاتون پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک سویلین امریکی مشیر ماراگیا۔ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور حکام کو شبہ ہے کہ اس کا تعلق طالبان سے ہے۔ جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک آپریشن کے دوران 6 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ مشرقی صوبہ لغمان میں ایک کارروائی میں 5 طالبان جنگجو ہلاک اور11 کو گرفتار کیا گیا۔

4

صوبہ ننگرہار میں کابل طورخم شاہراہ پر نیٹو کے سپلائی قافلے پر حملے میں3 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔ایک افغان پولیس اہلکار نے پیر کو اپنے پانچ ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ، صوبائی پولیس سربراہ عبدالعزیز غیرت نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے کی شناخت در محمد کے طور پر ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔