سی این جی ایسوسی ایشن کا اوگراسے گیس کی عبوری قیمت نافذ کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  منگل 25 دسمبر 2012
ریجن ون میں ٹیکس کی شرح 13 روپے 25 پیسے کلو جبکہ ریجن ٹو میں 9 روپے 18 پیسےکلو ہے،غیاث پراچہ۔فوٹو : فائل

ریجن ون میں ٹیکس کی شرح 13 روپے 25 پیسے کلو جبکہ ریجن ٹو میں 9 روپے 18 پیسےکلو ہے،غیاث پراچہ۔فوٹو : فائل

اسلام آباد:  سی این جی ایسو سی ایشن نےاوگراسےقیمت کا نیا فارمولا طے ہونے تک عبوری قیمت نافذ کرنے کامطالبہ کر دیا ۔

سی این جی ایسو سی ایشن کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی قیمت کے تعین میں تاخیرسے سی این جی سیکٹر سمیت 10 کروڑ صارفین کومشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک اوگرا نے نئی قیمت کے تعین کے لئے سی این جی ایسوسی ایشن سمیت کسی بھی اسٹیک ہولڈر سے مشاورت بھی شروع نہیں کی کیونکہ اوگرا اور وزارت پٹرولیم سی این جی کی نئی قیمت کے بارے میں سنجیدہ ہی نہیں۔

غیاث پراچہ نے کہا کہ ریجن ون میں ٹیکس کی شرح 13 روپے 25 پیسے کلو جبکہ ریجن ٹو میں 9 روپے 18 پیسےکلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا4 روپے 70 پیسے کا فرق ختم کرکے عوام کو ریلف فراہم کرے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔