کراچی: گورنرسندھ ڈاكٹرعشرت العباد خان کو نشان امتياز سے نوازا گیا

اے پی پی  منگل 25 دسمبر 2012
 گورنر سندھ ڈاكٹر عشرت العباد خان كو پبلک سروس كے شعبے ميں شاندار خدمات سرانجام دينے كے اعتراف ميں نشان امتياز سے نوازا۔گیا،فوٹو: آئی این پی

گورنر سندھ ڈاكٹر عشرت العباد خان كو پبلک سروس كے شعبے ميں شاندار خدمات سرانجام دينے كے اعتراف ميں نشان امتياز سے نوازا۔گیا،فوٹو: آئی این پی

کراچی: صدر آصف زرداری نے گورنر سندھ ڈاكٹر عشرت العباد خان كو نشان امتياز سے نوازا۔

گورنر ہاؤس ميں منعقدہ خصوصی تقريب ميں ڈاکٹرعشرت العبادخان کو پبلک سروس کے شعبے میں شاندارخدمات سرانجام دینے کے اعتراف میں نشان امتیاز سے نوازاگیا،تقریب میں  وفاقی وزرا رحمان ملک ، نويد قمر ، ڈاكٹر فاروق ستار، مشير پٹروليم ڈاكٹر عاصم حسين، وفاقی محتسب سلمان فاروقی، صوبائی وزرا پير مظہر الحق، شرجيل انعام ميمن، منظور وسان، سيد مراد علی شاہ، سيد سردار احمد اور وزير اعلیٰ سندھ كی خصوصی معاون شرميلا فاروقی سمیت ارکان پالیمنٹ اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔