پنجاب میں نئے گورنر کی تعیناتی کوئی سازش نہیں، قمر زمان کائرہ

ویب ڈیسک  منگل 25 دسمبر 2012
ڈاکٹر طاہر القادری دھمکیاں دینے کے بجائے عوام میں جائیں تو انہیں عوامی مسائل کا اندازہ ہوجائے گا، قمر زمان کائرہ  فوٹو: فائل

ڈاکٹر طاہر القادری دھمکیاں دینے کے بجائے عوام میں جائیں تو انہیں عوامی مسائل کا اندازہ ہوجائے گا، قمر زمان کائرہ فوٹو: فائل

ہارون آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئے گورنر کی تعیناتی کوئی سازش نہیں، اسمبلیاں 16 مارچ کو ہی تحلیل ہوں گی۔

ہارون آباد میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت بسرا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے کہنے پر ادارے تبدیل نہیں کیے جاسکتے، وہ دھمکیاں دینے کے بجائے عوام میں جائیں تو انہیں عوامی مسائل کا اندازہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئے گورنر مخدوم احمد محمود کی تعیناتی کوئی سازش نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔