ٹیکسٹائل برآمدات 8 فیصد اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئیں

بزنس ڈیسک  بدھ 26 دسمبر 2012
گزشتہ 5 ماہ کے دوران خام روئی، کاٹن کارڈڈ، نٹ ویئر، بیڈ ویئر، آرٹ، سلک و سینتھیٹک ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں کمی ہوئی، پاکستان بیورو شماریات   فوٹو: فائل

گزشتہ 5 ماہ کے دوران خام روئی، کاٹن کارڈڈ، نٹ ویئر، بیڈ ویئر، آرٹ، سلک و سینتھیٹک ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں کمی ہوئی، پاکستان بیورو شماریات فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات توانائی کی نامساعد صورتحال کے باوجود رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی سے نومبر) کے دوران 5 ارب 40 کروڑ 3 لاکھ 34 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 8 فیصد زائد ہیں۔

جولائی تا نومبر 2011 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کی مالیت 5 ارب 93 لاکھ 18 ہزار ڈالر رہی تھی۔ پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 5 ماہ کے دوران خام روئی، کاٹن کارڈڈ، نٹ ویئر، بیڈ ویئر، آرٹ، سلک و سینتھیٹک ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں کمی ہوئی جبکہ سوتی دھاگے، سوتی کپڑے، دیگراقسام کے دھاگے، خیمے، کینوس و تارپولین، ریڈی میڈگارمنٹس، میڈاپ آرٹیکلز و دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

9

اعدادوشمار کے مطابق  نومبر 2012 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب1 کروڑ ڈالر رہا جو اکتوبر کے مقابلے میں 10 فیصد کم رہا، اکتوبر میں 1 ارب 12 کروڑ 11 لاکھ 5 ہزار ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں، نومبر 2011 میں 81 کروڑ 67 لاکھ52 ہزار ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی تھیں، اس طرح گزشتہ ماہ نومبر 2011 کے مقابلے میں برآمدات 23 فیصد زائد رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔