فلم ’’بے شرم‘‘ میں والدین کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی، رنبیر

نیٹ نیوز  بدھ 26 دسمبر 2012
 فلم کی کہانی مختلف ہے اور اس میں نیا موڑدیا گیا ہے، رنبیر کپور فوٹو : فائل

فلم کی کہانی مختلف ہے اور اس میں نیا موڑدیا گیا ہے، رنبیر کپور فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور نے کہا ہے کہ نئی فلم ’’بے شرم ‘‘میں والدین کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اس ریمیک فلم کے لیے ابھی سے تیاری کرلی ہے اور اس میں اپنا اہم کردار نبھانے کے لیے تیاری کرچکا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی کہانی مختلف ہے اور اس میں نیا موڑدیا گیا ہے۔ اس فلم کی شیڈول شوٹنگ جلد شروع ہوگی ۔ واضح رہے کہ اس ریمیک فلم رنبیر کپور اہم کردار میں کاسٹ کیے گئے ہیں ۔

5

بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں رشی کپور اور نیتو سنگھ رنبیر کے والدین کا کردار نہیں نبھا رہے بلکہ فلم میں ان تینوں کے کردار رشتوں کے حوالے سے بہت مختلف ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ان کے علاوہ بھی کئی اداکار اور ادارائیں جو حقیقی زندگی میں بھی رشتے دار ہیں اور فلم میں بھی ایسے ہی کردار نبھائے ہیں ۔بالی وڈ اداکارہ نیتو سنگھ کا کہنا ہے کہ فلم ’’بیشرم‘‘ کے لیے رنبیر کا انتخاب بہت اچھا ہے رشی کے ساتھ پھر نئی فلم میں کام کرکے خوشی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔