پریمیئر فٹبال: زیڈ ٹی بی ایل نے کے پی ٹی کو قابو کرلیا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 26 دسمبر 2012
بہترین اسکورر اختر علی خان اور بہترین کھلاڑی زیڈ ٹی بی ایل کے اسٹرائیکر حنیف خان قرار پائے۔  فوٹو: فائل

بہترین اسکورر اختر علی خان اور بہترین کھلاڑی زیڈ ٹی بی ایل کے اسٹرائیکر حنیف خان قرار پائے۔ فوٹو: فائل

لاہور:  پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ کے200 مقابلے مکمل ہو گئے۔ گزشتہ روز کے واحد مقابلے میں زیڈ ٹی بی ایل نے کے پی ٹی کو2-1 سے قابو کر کیا۔

ناکام ٹیم کے ڈیفینڈر سعادت حسین نے میچ کے 34 ویں منٹ میں اپنے ہی گول پوسٹ میں گیند پھینک دیا جس کی وجہ سے زیڈ ٹی بی ایل کو برتری مل گئی،زیڈ ٹی بی ایل کے اسٹرائیکر افتحار علی خان نے میچ کے 69 ویں منٹ میں ٹیم کا دوسرا گول کر دیا،کے پی ٹی کا واحد گول پنالٹی کک کے زریعے اختر مومل نے میچ کے 75 ویں منٹ میں کیا۔

4

زیڈ ٹی بی ایل کے ڈیفینڈر محمد نوید کو میچ کے 45+2 ویں منٹ اور کے پی ٹی کے اسٹرائیکر محمد کو میچ کے 53 ویں منٹ میں یلو کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ بہترین اسکورر اختر علی خان اور بہترین کھلاڑی زیڈ ٹی بی ایل کے اسٹرائیکر حنیف خان قرار پائے۔ بدھ کو نیشنل بینک کا مقابلہ ووہیب ایف سی کے ساتھ کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم کراچی جبکہ کے اے ایس سی اور پی ایم سی ایتھلیٹیکو فیصل آباد کا میچ پیپلز اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔