کسی میں اتنی طاقت نہیں کہ 16 مارچ سے قبل ہماری حکومت ختم کرسکے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  بدھ 26 دسمبر 2012
ایم کیو ایم اگر مردم شماری کروائے گی تو الیکشن متاثر ہوں گے جو ہم نہیں چاہتے، سید خورشید شاہ  فوٹو: آن لائن/فائل

ایم کیو ایم اگر مردم شماری کروائے گی تو الیکشن متاثر ہوں گے جو ہم نہیں چاہتے، سید خورشید شاہ فوٹو: آن لائن/فائل

سکھر: وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ کسی میں اتنی طاقت نہیں کہ 16 مارچ سے قبل ہماری حکومت ختم کرسکے۔

سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، جمہوریت ملک کا بہت بڑا اثاثہ ہے جس سے ملکی سالمیت برقرار رہتی ہے، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو آزاد رکھا ہے اس لئے وہ کسی عالم دین یا تقریر سے خوف زدہ نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس سے بڑے جلسے کئے ہیں، ایم کیو ایم اگر مردم شماری کروائے گی تو الیکشن متاثر ہوں گے جو ہم نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن ميں فوج کا مطالبہ کیا گیا تو ہم اسے قبول کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔