- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
سروسزکوٹا میں صوبوں کے تحفظات دور کرینگے، آصف حیات
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے انتہائی تجربہ کار اور ہلال امتیاز رکھنے والے سینئر بیوروکریٹ ملک آصف حیات کو چیئرمین پبلک سروس کمیشن مقررکر دیا ہے۔
’ایکسپریس‘ کے نمائندہ ملک منظور احمدسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نئے چیئرمین میجر(ر)ملک آصف حیات نے کہا ہے کہ وہ آئین کے مطابق صوبوں کیلیے مختص سروسزکے کوٹا پر ہرصورت عمل درآمدکو یقینی بنائیںگے۔اس سلسلے میں صوبائی حکومتوںکے تحفظات کودورکریں گے۔ پروموشن،ریکروٹنگ اور رولز پر عملدرآمدکو شفاف بنایاجائے گا۔آئوٹ آف ٹرن پروموشن کی سخت حوصلہ شکنی کی جائے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے مجھ پر جس اعتمادکا اظہار کیاہے،میں اس پر ممنون ہوں اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔ ایک سوال پر انھوںکہاکہ سینٹرل سلیکشن بورڈ اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تمام معاملات میں شفافیت لانا میری پہلی ترجیح ہوگی، ملک آصف حیات نے کہاکہ کنٹریکٹ پر تعیناتی کاتعلق کمیشن سے نہیں ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد افسران کو تعینات کرنے کا اختیار حکومت کے پاس ہوتا ہے۔
عامر الیاس رانا کے مطابق ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابرکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو اس حوالے سے سمری جسٹس (ر)بھگوان داس کی بطور چیئرمین ایف پی ایس سی مدت پوری ہونے پر 14دسمبرکو بھجوائی،ان کا کہنا تھا کہ ایف پی ایس سی آرڈیننس 1977کے مطابق کمیشن کے ارکان جن میں چیئرمین بھی شامل ہے اپنا عہدہ تین سال یا 65 سال کی ریٹائرمنٹ کی عمر (دونوں میں سے جو پہلے ہو)تک رکھ سکتے ہیں،ملک آصف حیات 1975میں پولیس سروس جوائن کرنے سے پہلے میجر کے رینک پر پاک فوج میں خدمات دیتے رہے ہیں، وہ چیئرمین ایف پی ایس سی بننے سے قبل ایوان صدر میں سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اس سے قبل وہ محنت ،افرادی قوت ،ریلوے ڈویژن کے سیکریٹری، وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری،آئی جی پنجاب ،ڈی جی ایف آئی اے ،آئی جی آزاد جموں وکشمیر ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل کرائمز پنجاب،ڈپٹی انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس،ڈی آئی جی خیبر پختونخوا،ڈپٹی اور جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی اور ابوظہبی میں چانسلرکے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔