- کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں کار پر فائرنگ سے دکاندار جاں بحق
- صفائی و اسپرے نہ ہونے سے مچھروں کی بہتات، ملیریا، ڈنگی و چکن گونیا کے مریض بڑھ گئے
- حکومت چینی انجینئرز کو سیکیورٹی دینے میں ناکام،شہباز رانا
- حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی اجازت دیدی
- 7 ارب ڈالرکیلیےIMFکی 40کڑوی شرائط پر سر تسلیم خم
- ایران کے پیٹرولیم کے شعبے پر امریکی پابندیوں میں توسیع
- محکموں میں نوکریوں کیلئے اسپورٹس کوٹے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ
- وزیراعظم کا ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ
- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی
- ایس سی او اجلاس، شرپسندعناصرکوکسی قسم کارخنہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے، عطااللہ تارڑ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- لاڑکانہ؛ کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ناکامی کا شکار، قتل واغوا کی وارداتیں عروج پر
- لاہور؛ جواری نے پیسے نہ دینے پر نابینا بھائی کو قتل کردیا
- پیپلزپارٹی سندھ کے میڈیکل ونگ کے عہدوں کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب
- کراچی: بارش کے سبب ٹریفک حادثات میں متعدد زخمی
- چیف جسٹس اعلان کریں کہ آئینی ترمیم آنے یا نہ آنے پر وہ ریٹائر ہوجائیں گے، حافظ نعیم
- کراچی؛ بارش کے باعث شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات
- مجوزہ آئینی ترمیم آئین پر حملہ ہے، اپوزیشن مسترد کردے، حافظ نعیم الرحمٰن
- علی محمد خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ڈی چوک کی احتجاجی کال کی مخالفت کردی
- ن لیگ کے مسودے میں وفاقی آئینی عدالت ہے جبکہ پی پی صوبوں میں بھی چاہتی ہے، بلاول بھٹو
برطانوی اخبار کا امریکی سائیکلسٹ پر 10لاکھ پائونڈ ہرجانے کا دعویٰ
دبئی / لندن: برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز امریکی سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ پر 10 لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ کر رہا ہے۔
2004 میں جب سنڈے ٹائمز نے لانس آرمسڑانگ پرممنوع دوائوں کے استعمال کا الزام لگایا تھا توانھوں نے ہتکِ عزت کا مقدمہ کرکے اخبار سے تین لاکھ پاؤنڈ وصول کیے تھے۔حال ہی میں امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی’یو ایس اے ڈی اے‘ نے لانس آرمسٹرانگ کو ممنوع دوائوں کے استعمال کا مجرم قراردیتے ہوئے ان کے سات ٹورڈی فرانس اعزازات سے منسوخ کر دیے تھے اور ان پرسائیکلنگ میں حصہ لینے کی تاحیات پابندی بھی لگا دی تھی۔آرمسٹرانگ نے الزام کی تردید کی تھی تاہم انھوں نے خود پرعائد الزام کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
برطانوی اخبارسنڈے ٹائمز نے آرمسٹرانگ سے تین لاکھ پاؤنڈ کے علاوہ اس کیس پراٹھنے والے اخراجات بمعہ سود واپس ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سنڈے ٹائمز کے وکیل کی جانب سے آرمسٹرانگ کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ اب یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ان کی جانب سے دائر کیا جانے والا مقدمہ بے بنیاد تھا۔آپ کاموقف کہ آپ نے کھیل کے دوران کبھی ممنوع دوائیں استعمال نہیں کیں،غلط ثابت ہو چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔