انتخابات کے التوا کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،منور حسن

اسٹاف رپورٹر  بدھ 26 دسمبر 2012
آئندہ انتخابات میں 64 سال سے ملک پر قابض جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا تسلط ختم ہوگا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

آئندہ انتخابات میں 64 سال سے ملک پر قابض جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا تسلط ختم ہوگا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

ہم ایسی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، شفاف انتخابات کے انعقاد کیلیے خود مختار الیکشن کمیشن، شفاف انتخابی فہرستیں اور قابل قبول نگران سیٹ اپ ناگزیر ہے، ہم ملک میں تبدیلی کیلیے جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، دھمکیوں سے نظام تبدیل نہیں ہوتے ، دھمکی دینے والوں کوپتہ ہی نہیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے ۔ جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت جامعہ ملیہ کیمپس ملیر میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے کہا کہ ملک سے بدامنی کے خاتمے اور اسلامی نظام کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا اور اس کے ایجنٹ ہیں۔

08

انھوں نے کہاکہ انقلاب محض خواہشوں سے برپا نہیں ہوگا، انقلاب اور تبدیلی کیلیے ضروری ہے کہ تحریر اسکوائر سجائے جائیں، جو لوگ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انھوں نے کہاکہ عملی جدوجہد اور قربانیوں سے ہی پاکستان میں استحکام اور خوشحالی آسکتی ہے۔ انھوںنے کہاکہ آنے والے انتخابات میں 64 سال سے ملک پر قابض جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا تسلط ختم ہوگا اور ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔