مصر: عوام کی حمایت سے نئے آئین کا مسودہ منظور، الیکشن حکام

ویب ڈیسک  بدھ 26 دسمبر 2012
ریفرنڈم کے دوران 64 فیصد ووٹروں نے نئے آئین کے حق میں ووٹ دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ریفرنڈم کے دوران 64 فیصد ووٹروں نے نئے آئین کے حق میں ووٹ دیا۔ فوٹو: اے ایف پی

قاہرہ: مصر میں الیکشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ عوام کی اکثریت کی حمایت سے نئے آئین کا مسودہ منظور ہو گیا, ریفرنڈم کے دوران 64 فیصد ووٹروں نے نئے آئین کے حق میں ووٹ دیا۔

مصر کے الیکٹورل کمیشن نے اپوزیشن کی جانب سے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں، کمیشن کے مطابق اکثریت کی رائے سے نئے آئین کا مسودہ منظور ہوگیا حکومتی جماعت نے ریفرنڈم کے فوری بعد اپنی کامیابی کا دعویٰ کیا تھا تاہم مصر کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ ’’نیشنل سالویشن فرنٹ‘‘ نے کہا کہ حزب اختلاف مصر کے عوام کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔