عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  بدھ 26 دسمبر 2012
 ہر پارٹی کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے ہم شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو لےکر چل رہے ہيں. خورشید شاہ  فوٹو: فائل

ہر پارٹی کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے ہم شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو لےکر چل رہے ہيں. خورشید شاہ فوٹو: فائل

سکھر: وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، مخالفوں کو پتہ ہی نہيں کہ شہید محترمہ کی سیاست کیا تھی۔

سکھرایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خسرہ سے بچاؤ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں صالح پٹ اسپتال ميں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ویکسی نیشن کے لئے ٹیميں متحرک ہوگئی ہیں، انہوں نے تحصیل صالح پٹ ميں خسرہ سے جاں بحق بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر پارٹی کا اپنا ایجنڈا ہوتا ہے ہم شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو لےکر چل رہے ہيں، ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے مخالفوں کو پتہ ہی نہيں کہ شہید محترمہ کی سیاست کیا تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔