جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،گورنرپنجاب

ویب ڈیسک  بدھ 26 دسمبر 2012
صدر آصف زرداری کے اعتماد پر پورا اتروں گا،وفاق کا نمائندہ ہوں پیپلزپارٹی ميں شمولیت اختیارنہیں کی،مخدوم احمد محمود فوٹو: آن لائن

صدر آصف زرداری کے اعتماد پر پورا اتروں گا،وفاق کا نمائندہ ہوں پیپلزپارٹی ميں شمولیت اختیارنہیں کی،مخدوم احمد محمود فوٹو: آن لائن

ملتان: گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود نے ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر عبدالقادر گیلانی اورموسیٰ گیلانی سےملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ وہ صدر آصف زرداری کے اعتماد پر پورا اتریں گے،وہ وفاق کے نمائندے ہیں، پیپلزپارٹی ميں شمولیت اختیارنہیں کی۔

مخدوم احمد محمود نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے،گورنرپنجاب نے مرحوم سینیٹر صلاح الدین ڈوگر کی وفات پران کے گھر جا کرتعزیت بھی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔