عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک  بدھ 26 دسمبر 2012
شہر میں جرائم پيشہ عناصر كے خلاف سخت كارروائی عمل ميں لائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ۔  فوٹو: فائل

شہر میں جرائم پيشہ عناصر كے خلاف سخت كارروائی عمل ميں لائی جائے، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ۔ فوٹو: فائل

کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پولیس اوررینجرزکو ہدایت کی ہے کہ شہرمیں قیام امن اور عوام كے جان ومال كے تحفظ كے لئے ہر ممكن اقدامات كئے جائيں۔

كراچی ميں گزشتہ کئی روزسے پیش آنے والے مختلف واقعات ميں ہونے والی ہلاكتوں اور امن وامان كی صورتحال خراب ہونے پرسید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب كرتے ہوئے پوليس اور رينجرز كو ہدایت کی ہے كہ شہر ميں قيام امن اور عوام كے جان ومال كے تحفظ كے لئے ہر ممكن اقدامات كئے جائيں اور جرائم پيشہ عناصر كے خلاف سخت كارروائی عمل ميں لائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔