روس میں شدید سردی کے باعث ہلاک افراد کی تعداد120 ہوگئی

ویب ڈیسک  بدھ 26 دسمبر 2012
محکمہ موسمیات کے مطابق روس کو رواں برس گزشتہ کئی دہائیوں کے سخت ترین موسمِ سرما کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، فوٹو: رائٹرز

محکمہ موسمیات کے مطابق روس کو رواں برس گزشتہ کئی دہائیوں کے سخت ترین موسمِ سرما کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، فوٹو: رائٹرز

ماسکو: روس میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا اورشدید سردی کے باعث 120 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

روس میں جاری سردی کی شدید لہرسے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ شدید برف باری کے باعث ملک کے دور دراز مشرقی علاقوں اور سائبیریا میں مقیم ہزاروں افراد کو سرکاری کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔

سردی کی حالیہ لہر سے روس میں اب تک 120 سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے کم از کم 7 ہلاکتیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق روس کو رواں برس گزشتہ کئی دہائیوں کے سخت ترین موسمِ سرما کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔