ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی

ویب ڈیسک  بدھ 26 دسمبر 2012
جاپان کے خلاف فتح کے ساتھ ہی پاکستان کے ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کے امکان روشن ہوگئے ہیں۔  فوٹو: ریڈیو پاکستان

جاپان کے خلاف فتح کے ساتھ ہی پاکستان کے ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کے امکان روشن ہوگئے ہیں۔ فوٹو: ریڈیو پاکستان

دوحا: ایشین ہاکی چیمئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان نے جاپان کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔ پاکستان اب تک چیمپنز ٹرافی میں 5 میچ کھیل چکا ہے جس میں سے اسے 3 میں فتح اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ برابر رہا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے اومان کو 3-8 سے زیر کیا، دوسرے مقابلے میں چین کو پاکستان سے 2-5 سے شکست کا مزہ چکھنا پڑا، ملائشیا کے خلاف تیسرا مقابلہ 3-3 سے برابر رہا جبکہ چوتھے اور اعصاب شکن میچ میں روایتی حریف بھارت نے قومی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرایا تھا۔

جاپان کے خلاف فتح کے ساتھ ہی پاکستان کے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کے امکان روشن ہوگئے ہیں تاہم اس کا دارومدار بھارت اور ملائشیا کے درمیان ہونے والے میچ پر ہے اگر بھارت ملائشیا کواس میچ میں  شکست دیتا ہے تو پھر پاکستان فائنل کے لئے کوالیفائی کرلے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔