دیپکا پڈوکون کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ پر حادثہ ایک کارکن ہلاک

شوبز ڈیسک  پير 26 دسمبر 2016
پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی آنیوالی فلم کے سیٹ پر حادثے کے نتیجہ میں ایک پینٹر دم توڑ گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مورچا پاڈاکا رہائشی مکیش ڈاکیا فلم کے سیٹ پر کام کررہاتھا کہ پانچ فٹ کی بلندی سے پشت کے بل پر زمین پر گر گیا جس کے باعث اسے سر پر چوٹ آئی مکیش کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کردی پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔