جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  بدھ 26 دسمبر 2012
پروفیسرغفوراحمد نے سیاسی اور مذہبی موضوعات پر کئی کتابیں بھی تصنیف کی ہیں۔ فوٹو : فائل

پروفیسرغفوراحمد نے سیاسی اور مذہبی موضوعات پر کئی کتابیں بھی تصنیف کی ہیں۔ فوٹو : فائل

کراچی: جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر غفور احمد رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئےان کی عمر 85 برس تھی۔

پروفیسر غفور احمد 26 جون 1926 کو بھارتی ریاست یوپی کے شہر بریلی میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی۔ پروفیسرغفوراحمد نے درس و تدریس کا پیشہ اختیار کرکے ملک میں علم کی روشنی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے سیاسی اور مذہبی موضوعات پر کئی کتابیں بھی تصنیف کی ہیں۔

پروفیسر غفور احمد نے 1950 میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ 1970 کے عام انتخابات میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور 1973 کی آئین ساز کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ 1977 میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے خلاف تحریک میں انہوں نے انتہائی فعال کردار ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔