سازش کے تحت ماہرہ خان کو پروموٹ کیاجارہا ہے، میرا

شوبز رپورٹر  منگل 27 دسمبر 2016
مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ماہرہ خان ان سازشوں کے پیچھے ہے اوروہ میرے ٹیلنٹ سے خوفزدہ ہیں۔  فوٹو: فائل

مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ماہرہ خان ان سازشوں کے پیچھے ہے اوروہ میرے ٹیلنٹ سے خوفزدہ ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت اداکارہ ماہرہ خان کوپروموٹ کیا جا رہا ہے۔ فلم، ٹی وی اورکمرشلز میں ایک ہی اداکارہ کوبطورایکٹرس اورماڈل سائن کرنا ناانصافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار میرا نے ’’ایکسپریس‘‘ سے کیا۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ میں نے اس پروفیشن کواپنی زندگی کے 20برس دیے ہیں اوراس دوران بہت سے یادگار کردار نبھائے لیکن اب ایک خاص لابی مجھے ملنے والے پراجیکٹس میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ماہرہ خان ان سازشوں کے پیچھے ہے اوروہ میرے ٹیلنٹ سے خوفزدہ ہیں۔ میں متعدد بار انہیں ایکٹنگ کا چیلنج بھی کرچکی ہوں۔ کیونکہ میں جانتی ہوں کہ سفارش سے کام پانے والے لوگ کبھی پیدائشی فنکاروں کا سامنا نہیں کرسکتے۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کو ہی صرف کام دینا میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ ان تمام اداکاراؤں اورماڈلز کے ساتھ زیادتی ہے، جوبے پناہ ٹیلنٹ رکھتی ہیں۔ وہ اس سے زیادہ خوبصورت باصلاحیت اداکارائیں ہیں، مگرایک لابی جان بوجھ کرایسا کررہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔