- 7 ارب ڈالرکیلیےIMFکی 40کڑوی شرائط پر سر تسلیم خم
- ایران کے پیٹرولیم کے شعبے پر امریکی پابندیوں میں توسیع
- محکموں میں نوکریوں کیلئے اسپورٹس کوٹے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ
- وزیراعظم کا ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ
- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی
- ایس سی او اجلاس، شرپسندعناصرکوکسی قسم کارخنہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے، عطااللہ تارڑ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- لاڑکانہ؛ کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ناکامی کا شکار، قتل واغوا کی وارداتیں عروج پر
- لاہور؛ جواری نے پیسے نہ دینے پر نابینا بھائی کو قتل کردیا
- پیپلزپارٹی سندھ کے میڈیکل ونگ کے عہدوں کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب
- کراچی: بارش کے سبب ٹریفک حادثات میں متعدد زخمی
- چیف جسٹس اعلان کریں کہ آئینی ترمیم آنے یا نہ آنے پر وہ ریٹائر ہوجائیں گے، حافظ نعیم
- کراچی؛ بارش کے باعث شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات
- مجوزہ آئینی ترمیم آئین پر حملہ ہے، اپوزیشن مسترد کردے، حافظ نعیم الرحمٰن
- علی محمد خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ڈی چوک کی احتجاجی کال کی مخالفت کردی
- ن لیگ کے مسودے میں وفاقی آئینی عدالت ہے جبکہ پی پی صوبوں میں بھی چاہتی ہے، بلاول بھٹو
- چینی شہریوں کو ہرممکن فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، کراچی پولیس چیف
- کراچی میں گرمی کی لہر، درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
- یوٹیوب کی شارٹس کے لیے اہم فیچر کی آزمائش
- ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی ہوگی؛ روس
احمد آباد میں بھارتی ٹیم کو برباد کرنے کا عزم پاکستانی پلیئرز نے کمر کس لی
احمد آباد / لاہور: احمدآباد میں بھارتی ٹیم کو برباد کرنے کیلیے پُرعزم پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کمر کس لی۔
فیصلہ کن ٹوئنٹی20 معرکے کیلیے جمعے کو ایک بار پھر روایتی حریفوں کے درمیان میدان سجے گا، پاکستانی کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ فاتح پلیئنگ الیون سے چھیڑ چھاڑ کا امکان کم ہے،ایک میچ کی کارکردگی پر کسی کو باہر کرنا مناسب نہیں، ٹی20 ٹرافی پر قبضے کیلیے پوری ٹیم سخت محنت کررہی ہے،منیجرنوید اکرم چیمہ نے کہاکہ ابتدائی فتح کے بعد کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے،کامیابیوں کے سفر کو نہ صرف دوسرے ٹی20 بلکہ ون ڈے سیریز تک بھی جاری رکھنے کیلیے پُرعزم ہیں۔
ادھر چناسوامی کی پچ کو اکھاڑہ بنانے کی کوشش کرنے والے ایشانت شرما اور پلٹ کر جواب دینے پرکامران اکمل جرمانے کی زدمیں آ گئے، میچ ریفری روشن ماہنامہ نے بھارتی بولر کو جھگڑا شروع کرنے کا مرتکب قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دوسرے ٹوئنٹی20 میں دودو ہاتھ کرنے احمد آباد پہنچ گئیں،گرین شرٹس کو بنگلور میں 5 وکٹ سے فتح کی بدولت دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل اور اب وہ ٹرافی پر قبضہ جمانے کیلیے پُرعزم ہیں، پاکستانی ٹیم نے بدھ کی شام اختیاری پول سیشن اور جم ٹریننگ میں حصہ لیا،کھلاڑی جمعرات کو سردار پیٹیل اسٹیڈیم احمد آباد میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گے۔
کپتان محمد حفیظ نے پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے،انھوں نے کہاکہ موجودہ ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں لہذا فی الحال دوسرے مقابلے کیلیے کسی تبدیلی کا نہیں سوچا، ویسے بھی میری رائے کے مطابق صرف ایک میچ کی کارکردگی دیکھ کر کسی کو باہر کرنا مناسب نہیں ہوتا، اس وقت پورا اسکواڈ سخت محنت کر رہا ہے، میچ میں دو روز باقی ہیں، پچ اور کنڈیشنز دیکھ کر اگر کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوئی تو ہی کریں گے ورنہ پہلے میچ کی پلیئنگ الیون برقرار رکھی جائے گی۔
پہلے میچ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہماری حکمت عملی یہ تھی کہ ابتدائی6 اوورز آرام سے کھیل کر گذاریں گے مگر بدقسمتی سے اوپنرز اچھا پرفارم نہ کر سکے، اس کے بعد عمر اکمل بھی جلد آئوٹ ہو گئے، میں اور شعیب ملک اس حقیقت سے بخوبی واقف تھے کہ بھارت کے پاس ورلڈکلاس اسپنرز موجود نہیں لہذا ہمیں اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا موقع ضرور ملے گا اور یہی ہوا، حریف سائیڈ میں روی چندرن ایشون کے نہ ہونے سے ہمیں کافی فائدہ ہوا، ہم دونوں نے پہلے وکٹیں بچانے کا پلان بنایا اور سیٹ ہونے کے بعد اپنے اسٹروکس کھیلے، انھوں نے شعیب ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ ونر پلیئر تھا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا، مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ آل رائونڈر نے عمدگی سے میچ کا اختتام کیا۔
دوسری جانب ٹیم منیجر منیجر نوید اکرم چیمہ نے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ میاں اصغر سلیمی کو فون پر بات چیت میں بتایا کہ فول پروف سکیورٹی میں ہم احمد آباد پہنچے، سفر کے تھکان کی وجہ سے کھلاڑیوں نے پریکٹس تو نہیں کی تاہم جم اور پول سیشن میں شریک ہوئے،ٹیم جعمرات کو شام کے سیشن میں نیٹ پریکٹس کرے گی، ایک سوال پر منیجر نے کہا کہ تمام کھلاڑی مثالی ڈسپلن کا مظاہرہ کر رہے اور ہم چاہتے ہیں کہ کامیابیوں کے سفر کو نہ صرف ٹوئنٹی20 بلکہ ایک روزہ سیریز تک بھی جاری رکھا جائے ۔
نوید چیمہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ابھی تک پرائیوٹ یا سرکاری سطح پر کسی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، جب بھی دعوت نامہ ملا تو ایک، دو کھلاڑیوں کے بجائے پوری ٹیم اس کا حصہ بنے گی،نئی دہلی میں پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں پُروقار تقریب کا اہتمام کیا جائیگا۔ دریں اثنا منگل کو میچ کے دوران آپس میں الجھنے پر کامران اور ایشانت شرما پر جرمانہ کردیا گیا، کامران پر 5 فیصد میچ فیس جرمانہ کی گئی اگرچہ ایشانت نے غلطی قبول کی مگر جرمانے کیخلاف اپیل کی جس پر میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ویڈیو فوٹیج دیکھنے کے بعدواضح کیا کہ جھگڑے کا آغاز ایشانت نے کیا، اس سے قبل پورا میچ بہترین اسپرٹ کے ساتھ کھیلا گیا اس لیے پیسر پر 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔