جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو33رنز سے زیرکر کے ٹی20 سیریز2-1 سے جیت لی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 27 دسمبر 2012
جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز دو ایک اے اپنے نام کی۔ فوٹو : اے ایف پی

جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز دو ایک اے اپنے نام کی۔ فوٹو : اے ایف پی

پورٹ ایلزیبتھ: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی 20 میں 33رنز سے زیر کر کے سیریز2-1 سے جیت لی۔

میزبان ٹیم نے فیصلہ کن مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹ پر 179رنز اسکور بورڈ پر سجائے، اوپنر ہنری ڈیوڈز کو 51 گیندوں پر 68رنز بنانے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیاگیا، جسٹن اونٹونگ30 گیندوں پر 48رنز بناکر نمایاں رہے، ڈیوڈ ملر28 اور فرحان بہردیان22رنز بناکر میدان بدر ہوئے، پیسر مچل میک کلیگن اور ڈگ بریسویل نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔

کیویز جواب میں 9وکٹ پر 146رنز ہی بناسکے، گذشتہ میچ کے ہیرو اورسنچری میکر مارٹن گپٹل اس مرتبہ 24رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے، کپتان برینڈن میک کولم 25رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ناتھن نے 17 اور جیمز فرینکلن نے 16رنز بنائے ، بریسویل9 گیندوں پر 15رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، ریان میکلیرن اور آرون فانگیسو نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔