عدالتوں میں آج اور کل تعطیل ہوگی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 27 دسمبر 2012
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ عبدالغنی سومرو نے چیف جسٹس سندھ ہائیکور ٹ جسٹس مشیرعالم کی ہدایت پر صوبے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. فوٹو: فائل

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ عبدالغنی سومرو نے چیف جسٹس سندھ ہائیکور ٹ جسٹس مشیرعالم کی ہدایت پر صوبے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. فوٹو: فائل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ سمیت صوبے کی تمام عدالتیں جمعرات اور جمعہ کو بند رہیں گی۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ عبدالغنی سومرو نے چیف جسٹس سندھ ہائیکور ٹ جسٹس مشیرعالم کی ہدایت پر صوبے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں 27دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی شہادت اور 28دسمبر کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 269 ویں عرس کے سلسلے میں بندرہیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔