- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
فیس بک پر دعوت نامہ وائرل ہونے سے سالگرہ میں ہزاروں مہمان پہنچ گئے
میکسیکو: میکسیکو میں ہونے والی ایک سالگرہ کی تقریب اس وقت تاریخ کی سب سے بڑی سالگرہ بن گئی جب سالگرہ کا پیغام فیس بک پر وائرل ہوگیا اور لوگوں کا ہجوم تقریب میں اُمڈ آیا۔
میکسیکو کے گاؤں کی رہائشی 15 سالہ لڑکی کی سالگرہ میں صرف گاؤں کے لوگ مدعو تھے، 26 دسمبر کو ہونے والی سالگرہ کی اس تقریب کا پیغام لڑکی کے والد فیس بک پر کچھ اس طرح سے دیا تھا کہ ’’ہم 26 دسمبر کو اپنی بیٹی کی سالگرہ پر آپ کو مدعو کررہے ہیں اور تمام لوگوں سے شرکت کی درخواست ہے۔
سالگرہ کی دعوت میں صرف گاؤں والوں کو ہی مدعو کیا گیا لیکن یہ پیغام وائرل ہوکر پھیلتا رہا کیونکہ ویڈیو پرائیوٹ کی بجائے پبلک پر ٹیگ کی گئی تھی، اس طرح یہ ویڈیو میکسیکو سے ہوتی ہوئی پوری دنیا میں پہنچی جن میں 12 لاکھ اجنبی بھی شامل تھے۔ یہ پیغام وائرل ہوکر لاکھوں لوگوں تک پہنچا اور نہ صرف میکیسکو کے طول وعرض لوگ سالگرہ میں آئے بلکہ امریکا سے بھی بن بلائے مہمان سالگرہ میں چلے آئے۔
ویڈیو پیغام نشر ہوتے ہی 15 سالہ لڑکی پورے میکسیکو میں مشہور ہوگئی اور اس کے نام سے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کرتا رہا۔ اس کے علاوہ صحافی اور ٹی وی چینلز بھی اس کی خبریں اور انٹرویو نشر کرنے لگے۔ میکسیکو کے ایک مشہور گلوکار نے لڑکی کی سالگرہ کے لیے خصوصی گانا بھی گایا۔ میکسیکو کی اینٹیجیٹ ایئرلائنز نے سالگرہ میں جانے کے خواہشمند مسافروں سے 30 فیصد رعایت کا اعلان بھی کیا۔
اس شوروغوغا کے بعد مزید ہزاروں افراد سالگرہ میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ سالگرہ کی تقریب میں ایک بہت بڑا کنسرٹ ہوا۔ سالگرہ میں لوگوں کی جوق در جوق شرکت سے گاؤں میں اس قدر ٹریفک جام ہوا کہ ٹریفک پولیس کو کنٹرول کرنا پڑا۔
لڑکی کے پاس کا اتنا ہجوم تھا کہ اس کی حفاظت کےلیے باڈی گارڈز رکھنے پڑے۔ لڑکی کے والدین کے مطابق ان کی بیٹی کی سالگرہ میں پورے میکسیکو سے 30 ہزار افراد شریک ہوئے تھے۔ اس موقع پر گھڑسواری کا ایک مقابلہ بھی ہوا جس میں ایک مہمان جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔