شوہر کے ساڑھی پہننے پر بیوی نے علیحدگی کی درخواست دیدی

ویب ڈیسک  بدھ 28 دسمبر 2016
شوہر کے ساڑھی پہننے اورخواتین جیسی حرکتوں سے تنگ آچکی ہوں،خاتون کی پولیس اسٹیشن میں درخواست، فوٹو؛ فائل

شوہر کے ساڑھی پہننے اورخواتین جیسی حرکتوں سے تنگ آچکی ہوں،خاتون کی پولیس اسٹیشن میں درخواست، فوٹو؛ فائل

بینگلورو: بھارت میں خاتون نے شوہر کی خواتین جیسی عادتوں سے تنگ آکر علیحدگی کی درخواست دے دی جس کے مطابق اس کا شوہر نہ صرف اس کے میک اپ کا سامان استعمال کرتا ہے بلکہ ساڑھی بھی زیب تن کرلیتا ہے۔

بھارتی شہر بنگلورو کی رہائشی 29 سالہ خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شوہر سے علیحدگی کے لیے درخواست دی ہے جس میں خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کے ساڑھی پہننے اورخواتین جیسی حرکتوں سے تنگ آچکی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کو ساڑھی پہننا بہت پسند ہے اور وہ گھر میں کبھی پتلون نہیں پہنتا بلکہ رات میں میک اپ کرکے لڑکی بنا پھرتا ہے۔

درخواست میں خاتون کا کہنا تھا کہ ہم دونوں آئی ٹی کی ایک ہی کمپنی میں کام کرتے ہیں اور ایک سال قبل دونوں کے گھر والوں کی مرضی سے  شادی ہوئی تھی، میرے شوہر کو عورت بننے کا شوق ہے اس لیے وہ عورتوں جیسی حرکتیں کرتا ہے اور شادی کی رات کو ہی ساڑھی پہن کر میرے سامنے آیا تھا جب کہ ہر روز کام سے واپس آنے کے بعد گھر میں ساڑھی ہی پہنے رکھتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔