نوری آباد کے قریب حادثہ،پی پی سندھ کونسل کے2 رکن جاں بحق، 2 زخمی

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 27 دسمبر 2012
حادثے کے نتیجے میں محمد زرداد عباسی اور معین خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواجہ محمد اعوان سمیت 2 رہنما شدید زخمی ہو گئے۔ فوٹو: فائل

حادثے کے نتیجے میں محمد زرداد عباسی اور معین خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواجہ محمد اعوان سمیت 2 رہنما شدید زخمی ہو گئے۔ فوٹو: فائل

کوٹری: نوری آباد کے قریب حادثے میں پی پی سندھ کونسل کے 2رکن جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے لیے پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے رکن اور لیبر بیورو کراچی کے رہنما محمد زرداد عباسی کار میں کراچی سے گڑھی خدا بخش جا رہے تھے کہ نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث کار واٹر ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں محمد زرداد عباسی اور معین خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواجہ محمد اعوان سمیت 2 رہنما شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ایل ایم یو جامشورو لایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔