علی ظفر پاکستان سپر لیگ کیلیے ترانہ ’’اب کھیل جمے گا‘‘ ریلیز کریں گے

شوبز رپورٹر  جمعرات 29 دسمبر 2016
گزشتہ برس جب میں نے پاکستان سپرلیگ کا ترانا ’’اب کھیل کے دکھاؤ‘‘ بنایا تھا تواس کوبھی زبردست رسپانس ملا تھا، علی ظفر۔ فوٹو: فائل

گزشتہ برس جب میں نے پاکستان سپرلیگ کا ترانا ’’اب کھیل کے دکھاؤ‘‘ بنایا تھا تواس کوبھی زبردست رسپانس ملا تھا، علی ظفر۔ فوٹو: فائل

لاہور: معروف گلوکار و اداکارعلی ظفرنے پاکستان سپرلیگ کے لیے نیا ترانا ’’اب کھیل جمے گا‘‘ ریلیزکرنے کی تیاری کرلی۔ یکم جنوری 2017ء کواس خصوصی ترانے کی آڈیو ریلیز کی جائے گی۔

علی ظفر نے ’’ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے پاکستان سپرلیگ کے لیے جوخصوصی ترانا لکھا اوراس کی دھن بنانے کے بعد اسے ریکارڈ بھی کیا۔ یہ سفربہت اچھا رہا ہے اور اس پروجیکٹ کے دوران لوگوں کی جانب سے ملنے والی مثبت رائے نے میری بہت رہنمائی کی۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس جب میں نے پاکستان سپرلیگ کا ترانا ’’اب کھیل کے دکھاؤ‘‘ بنایا تھا تواس کوبھی زبردست رسپانس ملا تھا اوراسی لیے مجھ پربھاری ذمے داری آن پڑی تھی کہ میں پہلے سے زیادہ بہتراورمنفرد گیت تیارکروں۔ میں نے اس کے لیے خاصی محنت کی  اورمجھے امید ہے کہ کرکٹ کے چاہنے والے اورخصوصاً اچھے میوزک کوپسند کرنے والے اس گیت کوبہت پسند کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔