دیپکا کی پہلی ہالی ووڈ فلم بھارت میں ریلیز کرنیکی تاریخ تبدیل

شوبز ڈیسک  جمعرات 29 دسمبر 2016
اس فلم کی ریلیز تاریخ تبدیل کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ اور ہریتھیک روشن کی فلم ’’قابل‘‘ ہے۔ فوٹو: فائل

اس فلم کی ریلیز تاریخ تبدیل کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ اور ہریتھیک روشن کی فلم ’’قابل‘‘ ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: دیپکا پڈوکون کی پہلی ہالی ووڈ فلم’’ٹرپل ایکس۔ دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘ دنیا بھر میں 20 جنوری 2017 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی مگر اسے ہندوستان میں کسی اور تاریخ پر ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم  بھارتی میں 14 جنوری کو ہوگی، بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کی ریلیز تاریخ تبدیل کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ اور ہریتھیک روشن کی فلم ’’قابل‘‘ ہے۔ کیونکہ یہ دونوں بالی ووڈ فلمیں ایک ساتھ 25 جنوری کوریلیز ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔