رحمان ملک کی افغان صدر کرزئی سے فضل اللہ اور پیراللہ کو حوالے کرنےکی اپیل

ویب ڈیسک  جمعرات 27 دسمبر 2012
جمہوریت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے , رحمان ملک فوٹو: اے ایف پی/فائل

جمہوریت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے , رحمان ملک فوٹو: اے ایف پی/فائل

سکھر: وزیرداخلہ رحمان ملک نے افغان صدر حامد کرزئی سے فضل اللہ اور پیراللہ کو حوالے کرنےکی اپیل کی ہے۔

سکھر ایئرپورٹ پر گڑھی خدا بخش بھٹو روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پہلے دہشتگردی زیادہ تھی، ہر چار پانچ روز بعد ایک دھماکہ ہوتا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ گوریلا ایکشن ہے جس میں  لاکھوں افراد شامل ہیں، جمہوریت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت سے ملکر دہشتگردی کے خلاف کام کررہے ہيں ، انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے اجلاس ميں اہم اعلانات ہونگے جو سب کو اجلاس کے بعد پتہ چل جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔