دوجماعتوں کے گٹھ جوڑ سے کہیں بھی نگراں حکومتیں نہیں بنا کرتیں،طاہرالقادری

ویب ڈیسک  جمعرات 27 دسمبر 2012
ماضی میں بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے بھی پارلیمنٹ کی موجودگی میں لانگ مارچ کیا۔، ڈاکٹر طاہرالقادری   فوٹو: اے ایف پی/فائل

ماضی میں بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے بھی پارلیمنٹ کی موجودگی میں لانگ مارچ کیا۔، ڈاکٹر طاہرالقادری فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی 2 جماعتوں کے گٹھ جوڑ سے نگراں حکومتیں نہیں بنا کرتیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکومت نے 5 سالوں کے دوران عوام کی بہتری کے لیے کوئی بھی کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ انتخاب میں اصلاحات کی بات کرنا کسی بھی طریقے سے آئین اور جمہوریت کے خلاف نہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن نہیں گھوڑوں کا انتخاب کیا جاتا ہے،میرے احتجاج اورلانگ مارچ کا مطلب آئین اور جمہوریت کو پٹری سے اتارنا نہیں ،ماضی میں بینظیر بھٹو اور نواز شریف نے بھی پارلیمنٹ کی موجودگی میں لانگ مارچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات پریقین رکھتے ہیں کسی سازشی تھیوری پر نہیں مگر ہم اس  فرسودہ نظام کا حصہ بھی بننا نہیں چاہتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔