چارسدہ کے علاقے عمر زئی میں بم دھماکا، 4 بچے زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 27 دسمبر 2012
بم مسجد کے باہر سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، پولیس   فوٹو: ایکسپریس

بم مسجد کے باہر سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، پولیس فوٹو: ایکسپریس

چارسدہ: عمر زئی کے علاقے حاجی آباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا مسجد کے قریب دکان کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں 4بچے زخمی ہوگئے،بم مسجد کے باہر سڑک کنارےنصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی جبکہ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔