روس میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک گر گیا،120 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 27 دسمبر 2012
سائبیریا میں گزشتہ کئی روز سے درجہ حرارت منفی 40 ڈگری پر برقرار ہے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

سائبیریا میں گزشتہ کئی روز سے درجہ حرارت منفی 40 ڈگری پر برقرار ہے۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ماسکو: روس کے مشرقی علاقوں میں برفباری اور سردی کی شدید لہر نے 120 افراد کی جان لے لی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے مشرقی علاقوں میں شدید برفباری نے نظام زندگی کو مکمل طور پر معطل کردیا ہے۔ سائبیریا اور مگادان میں سیکڑوں کلومیٹر کے علاقے میں سڑکیں اور میدان برابر ہوگئے ہیں جس کے باعث وہاں برف ہٹانے کی مشینیں بھجوانا بھی ناممکن ہوگیاہے۔

سائبیریا میں گزشتہ کئی روز سے درجہ حرارت منفی 40 ڈگری پر برقرار ہے جبکہ مگادان میں میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک گر گیا ہے جس کی وجہ سے پائپ لائنوں میں پانی اور گیس بھی منجمد ہوگئی ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

روس کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مشرقی علاقوں میں گزشتہ کئی دہائیوں کے بعد اس قدر شدید سردی پڑرہی  ہے.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔