پشاور: لیویز چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، درجنوں لاپتا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 دسمبر 2012
 شہید ہونے والوں میں سے ایک اہلکار کا نام شیراز ہے۔  فوٹو: ایکسپریس نیوز

شہید ہونے والوں میں سے ایک اہلکار کا نام شیراز ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

پشاور: ایف آر پشاور کے علاقے حسن خیل میں لیویز چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ درجنوں اہلکار تاحال لاپتا ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق شدت پسندوں نے جانی خوڑ اور حسن خیل میں رات گئے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس سے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ شہید ہونے والوں میں سے ایک اہلکار کا نام شیراز ہے۔

حملے سے لیویز کے 2 کیمپوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ درجنوں اہلکار لاپتا ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لئے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔