کامیڈی کردار نبھانا کچھ مشکل بھی ہے،اکشے کمار

نیٹ نیوز  جمعـء 28 دسمبر 2012
ایکشن فلم میں کام کرنے کا اپنا ہی لطف ہوتا ہے،اکشے کمار۔  فوٹو: آئی اے این ایس/فائل

ایکشن فلم میں کام کرنے کا اپنا ہی لطف ہوتا ہے،اکشے کمار۔ فوٹو: آئی اے این ایس/فائل

ممبئی:  بالی وڈاسٹار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ایکشن کردار نبھانے کا اپنا ہی لطف ہے تاہم کامیڈی کرنے میں کچھ مشکلات بھی حائل ہوتی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ نئی ایکشن فلم کے لیے کئی مقامات پر شوٹنگ کی جائے گی ۔فلم کی کہانی کو عمدہ طریقے سے فلمانے کے لیے تمام منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ قبل ازیں ان کی فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہی ہیں اور آنیوالی فلمیں بھی کامیاب ہونگی ۔

4

واضح رہے کہ اکشے کے ساتھ سنگھم کی ہیروئن کاجل اگروال نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’’اسپیشل چابیز‘‘میں جلوہ گر ہونگی ۔یہ فلم اگلے سال 8فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-ہدایتکار نیرج پانڈے کی اس فلم میں اکشے اور کاجل مرکزی کردار منوج باجپائی کے ساتھ ساتھ جمی شیرگل اورانوپم کھیراہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔