اداکار ڈینیل کریگ رواں سال کے اسٹائلش مردقرار

نیٹ نیوز  جمعـء 28 دسمبر 2012
ڈینیل کریگ بونڈ سیریز کی گزشتہ تین فلموں میں برطانوی جاسوس کا کردار نبھا چکے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ڈینیل کریگ بونڈ سیریز کی گزشتہ تین فلموں میں برطانوی جاسوس کا کردار نبھا چکے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

لاس اینجلس:  ہالی وڈ اداکاراور بونڈ سیریز کے حالیہ زیرو زیرو سیون ایجنٹ ڈینیل کریگ کو سال 2012کا سب سے اسٹائلش مرد قرار دے دیا گیا۔

پچھلی تین بونڈ فلموں میں جیمز بونڈ کر کردار نبھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے44سالہ ڈینیل کریگ کوایک امریکی جریدے جی کیو میگزین GQکے تحت کر ائے گئے سر وے میں سب سے اسٹا ئلش مرد تسلیم کیا گیا ہے۔

اسٹائلش مردوں کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہالی وڈ اداکار و گلوکارزیک ایفرونبر طانوی فٹ بال ااسٹار ڈیوڈ بیکہم تیسرے موسیقار برونو مارس چوتھیاداکار ایوین میک گریگور5 ویں نمبر پر موجود موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔