مارچ میں نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا ،انوشکا

نیٹ نیوز  جمعـء 28 دسمبر 2012
عمران ہاشمی کے ساتھ بھی نئی فلم میں کام کروں گی ،انوشکا شرما۔  فوٹو : فائل

عمران ہاشمی کے ساتھ بھی نئی فلم میں کام کروں گی ،انوشکا شرما۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ نئی فلم میں منفرد انداز سے کام کرنے کی ٹھان لی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ میرے کام کو پسند کیا گیا ہے ،نئی فلمیں سائن کررہی ہوں اور آئندہ برس نئے اسٹائل سے پرفام کرنے کا ارادہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ عمران ہاشمی کے ساتھ بھی نئی فلم میں کام کروں گی ۔انھوں نے کہا کہ مارچ میں نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگا ۔اپنی زیر تکمیل فلموں پر کام کررہی ہوں ۔

5

2013میں سلور اسکرین پر چھانے کے لیے بہت محنت کررہی ہوں ۔شائقین نے حوصلے دیئے ہیں اب ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی ۔اداکارہ نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرکے بہت اچھا لگا ۔یش چوپڑا عظیم تھے ۔ان کی نگرانی میں کام کرنے کا اعزاز بھی پایا ہے جس پر خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔