- آئینی عدالتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں وقت پر انصاف نہ ملنا ناانصافی ہے، گورنر پنجاب
- کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں کار پر فائرنگ سے دکاندار جاں بحق
- صفائی و اسپرے نہ ہونے سے مچھروں کی بہتات، ملیریا، ڈنگی و چکن گونیا کے مریض بڑھ گئے
- حکومت چینی انجینئرز کو سیکیورٹی دینے میں ناکام،شہباز رانا
- حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی اجازت دیدی
- 7 ارب ڈالرکیلیےIMFکی 40کڑوی شرائط پر سر تسلیم خم
- ایران کے پیٹرولیم کے شعبے پر امریکی پابندیوں میں توسیع
- محکموں میں نوکریوں کیلئے اسپورٹس کوٹے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ
- وزیراعظم کا ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ
- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی
- ایس سی او اجلاس، شرپسندعناصرکوکسی قسم کارخنہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے، عطااللہ تارڑ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- لاڑکانہ؛ کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ناکامی کا شکار، قتل واغوا کی وارداتیں عروج پر
- لاہور؛ جواری نے پیسے نہ دینے پر نابینا بھائی کو قتل کردیا
- پیپلزپارٹی سندھ کے میڈیکل ونگ کے عہدوں کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب
- کراچی: بارش کے سبب ٹریفک حادثات میں متعدد زخمی
- چیف جسٹس اعلان کریں کہ آئینی ترمیم آنے یا نہ آنے پر وہ ریٹائر ہوجائیں گے، حافظ نعیم
- کراچی؛ بارش کے باعث شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات
- مجوزہ آئینی ترمیم آئین پر حملہ ہے، اپوزیشن مسترد کردے، حافظ نعیم الرحمٰن
- علی محمد خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ڈی چوک کی احتجاجی کال کی مخالفت کردی
محکمہ کسٹمز نے انشورنس کنٹریکٹ منظور نظر کمپنی کو دے دیا
کراچی: ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ نے ایک منظورنظر بیمہ کمپنی کی اجارہ داری برقرار رکھنے کی غرض سے10 دیگرانشورنس کمپنیوں کی مقررہ حد ختم ہونے کاجواز بناتے ہوئے منظور نظر انشورنس کمپنی کوافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنسائمنٹس کا ٹرانزٹ انشورنس کرنے کا کنٹریکٹ دے دیاگیا ہے۔
ذرائع نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ایک وفاقی وزیر کی کمپنی ایم اے لینڈکا ذیلی ادارہ ماس لاجسٹک مذکورہ انشورنس کمپنی ہی کی ایماء پرغیرقانونی طور پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹس کی انشورنس کے لیے دستاویزات اورکروڑوں روپے مالیت کاانشورنس پریمیئم اکائونٹ نمبر 2002452173 میں وصول کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود متعلقہ انشورنس کمپن یا ماس لاجسٹک کی جانب سے انشورنس رسیدیں جاری نہیں کی جا رہیں۔
ذرائع نے بتایاکہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ میں تعینات ایک کسٹمزافسرکی مبینہ حصہ دار کمپنی ماس لاجسٹک کے مالی فوائد کے لیے منظور نظر انشورنس کمپنی کو26ارب 68کروڑ50لاکھ مالیت کے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹس کاانشورنس کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے حالانکہ اس انشورنس کمپنی کے ادا شدہ سرمائے کی مالیت صرف323 ملین روپے ہے، ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ کسٹمزحکام نے اس منظور نظر انشورنس کمپنی کی اجارہ داری قائم رکھنے کی غرض سے اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والی باقی ماندہ 10انشورنس کمپنیوں جن میں’’یو بی ایل انشورنس، شاہین انشورنس، پاک کویت،الفا،سلوراسٹار،ریلائنس ،پی آئی سی آئی سی، یونائیٹڈ ،نیوجوبلی اورای ایف یو‘‘ شامل ہیں کو ٹرانزٹ بیمہ کرنے کی حدختم ہونے کاکہہ کر افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کنسائمنٹس کاانشورنس کرنے کے لیے روک دیاہے۔
حالانکہ ایک بیمہ کمپنی پی آئی سی آئی سی انشورنس کمپنی کے پاس8ارب سے زائد مالیت کے کنسائمنٹس کاانشورنس حدباقی ہے، ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکے اس اقدام کے سبب منظورنظر انشورنس کمپنی کی ایماء پرماس لاجسٹک، کمپنی کے انشورنس ٹیرف کے بغیرمن مانی انداز میں انشورنس پریمیئم وصول کر رہا ہے، ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے انشورنس کمپنیوں پرعائد کی جانے والی پابندی سے قبل اے ٹی ٹی کنسائمنٹس پر0.20 پیسہ کے حساب سے انشورنس پریمیئم وصول کیاجاتاتھا۔
لیکن منظور نظر انشورنس کمپنی کے مبینہ ذیلی ادارے ماس لاجسٹک، دیگرانشورنس کمپنیوں پرعائد ہونے والی پابندی کا بھرپورانداز میں فائدہ اٹھاتے ہوئے غیرقانونی طور پر 1.25روپے کے حساب سے ٹرانزٹ انشورنس پریمیئم وصول کررہی ہے، ذرائع نے بتایا کہ انشورنس پریمیئم میں400 فیصدسے زائدکے اضافہ کے باعث ماس لاجسٹک کو 18 کروڑروپے سے زائد کی اضافی آمدنی حاصل ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔