متحدہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، محمد شریف

پ ر  جمعـء 28 دسمبر 2012
2 فیصد مراعات یافتہ طبقے نے 98 فیصد مظلوم وبے کس عوام کو غلام بنا رکھا ہے، محمد شریف۔

2 فیصد مراعات یافتہ طبقے نے 98 فیصد مظلوم وبے کس عوام کو غلام بنا رکھا ہے، محمد شریف۔

حیدر آباد: متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کسی وڈیرے، جاگیردار کے نہیں بلکہ وڈیرانہ، جاگیردارانہ نظام کیخلاف ہیں۔

اس نظام میں غریب ہاریوں اور کسانوں کو بھیڑ، بکری سمجھا جاتا ہے۔ فرسودہ وڈیرانہ و جاگیردارانہ نظام کے حامیوں نے ایم کیو ایم کے قیام سے ہی الطاف حسین اور حق پرست عوام کیخلاف سازشیں شروع کیں جو آج بھی جاری ہیں مگر قائد تحریک نے ہر سازش کو ناکام بنایا اور سندھ میں تمام لوگوں کو مل جل کر رہنا سکھایا۔

5

انھوں نے کہا کہ الطاف حسین نے کبھی اپنی ذات کیلیے کچھ نہیں مانگا، ان کے اسی طرز سیاست و خدمت سے متاثر ہوکر لوگوں کے قافلے متحدہ قومی موومنٹ میں شامل ہو رہے ہیں اور قائد تحریک کے نظریہ کے پیروکاروں میں اضافہ ملک میں امن و خوشحالی کے انقلاب کی نوید دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد ملک میں رائج فرسودہ نظام سیاست کے خاتمے کیلیے ہے جس نے 98 فیصد مظلوم وبے کس عوام کو غلام بنا رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔